حیدرآباد۔ یکم ستمبر (اعتماد نیوز) ملک میں بلٹ ٹرنوں کو دوڑانے کے لئے
جاپان اب ہندوستان کا تعاون کریگا۔ چنانچہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ
جاپان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور ٹکنالوجی کے میدان
میں آپسی تعاون پر معاہدات ہوئے۔ اسکے مطابق جاپان ملک میں سرکاری اور
غیر
سرکاری طور پر 35 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریگا۔ اسکے علاوہ جاپان کی
جانب سے ہندوستان کو ٹکنالوجی اور معاشی میدان میں بھی تعاون پر اتفاق
ہوا۔اسکے علاوہ نریندر مودی نے آج کئی صنعت کاروں کے ساتھ اجلاس بھی منعقد
کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ گجراتی ہیں جسکی وجہ سے تجارت انکے خون میں ہے۔